پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈ اور میری ٹائم ایجنسی پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی علاقے پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈاور میری ٹائم پرحملے اور علاقے میں فائرنگ کی اطلا عات سامنے آئی ہیں ۔

مقامی ذرائع کے مطابق پسنی میں مغرب کے وقت پسنی فش ہاربر ایریا میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی گئیں۔

شدید فائرنگ کے سبب اہل علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

مین بازار سمیت تمام بازار اور مارکیٹ بند ہو گئے تاہم صورت حال واضح نہیں ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فائرنگ کی آوازیں فش ہاربر کے ایریا میں سنی گئیں جہاں پاکستان کوسٹ گارڈ کا کیمپ بھی واقع ہیں۔

Share This Article