خاران: دو بھائیوں کی جبری گمشدگی کیخلاف دھرنا جاری، احتجاجی ریلی نکالی گئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں 2 بھائیوںمبارک اور حافظ علی سیاہ پاد کی جبری گمشدگیوں کیخلاف ریڈزون دھرنا چوتھے سے سے جاری ہے ۔

آج دھرنا مظاہرین نے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور دونوں بھائیوں کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔

واضع رہے کہ ایک بھائی کو خاران جبکہ ایک کو کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا۔

دونوں بھائیوں کی جبری گمشدگی اور اب تک عدم بازیابی کیخلاف لواحقین اور بی وائی سی کی جانب سے خاران ریڈزون میں مسنگ پرسن چوک تا قاسم چوک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

ریلی میں خاران کے تمام سیاسی پارٹیز علمائے کرام وکلاء طلباء برادری اور بلخصوص خواتین اور خاران سے دیگر لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے لاپتہ مبارک اور حضرت علی سیاہ پاد کی لواحقین سے اظہار ہمدردی کی۔

اس موقع پر ریڈ زون میں چوتھے روز سے مبارک علی اور حضرت علی سیاپ پاد کی جبری گمشدگی کیخلاف جاری دھرنے کی شرکاء سے ڈسٹرکٹ چیئرمین میر جمعہ کبدانی مولانا نعمت اللہ حبیبی مولانا عظمت اللہ انقلابی ملک عبدالقدوس میروانی ملک منظور احمد نوشیروانی عزیز اکرم خالد داد کے ڈی بلوچ زرمینہ بلوچ میرممتاز سیاہ پاد مولانا عبدالقدوس حبیبی منصور جلالی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں مبارک علی اور حضرت علی سیاہ پاد و دیگر نوجوانوں کو فوری بازیاب کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

تاہم اب تک ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی ذمہ دار دھرنے کی شرکاء سے ملاقات یا مذاکرات کیلئے نہیں پہنچا ہے جبکہ دھرنا بھی جاری ہے۔

Share This Article