بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ناصرآباد میں ایک کوشخص قتل کردیا گیا۔
واقعہ گذشتہ روز پیش آیا تھا۔
پولیس کے مطابق ناصرآباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے امام بخش ولد عمر سکنہ ناصر آ باد کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جو موٹرسائیکل پر سوار تھے۔
دوسری جانب پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار یاسر حمید اور عطا نور بخش بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
تربت بہمن اور شاہی تمپ سے 13 اکتوبر 2024 کو لاپتہ کیے گئے یاسر حمید اور عطا نور بخش 4 مہینے کی گمشدگی کے بعد جمعہ کی شب بازیاب ہو گئے۔
دونوں کے بازیابی کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کی ہے۔
یاد رہے کہ لاپتہ ہونے کے بعد یاسر حمید اور عطا نور بخش کی بازیابی کے لیے ان کے اہل خانہ نے احتجاج کے مختلف ذرائع استعمال کرنے کے علاوہ حکام سے ملاقات کرکے مدد طلب کی تھی۔