بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر کے بڑے بھائی لالا ابراہیم انتقال کر گئے۔
بلوچ قوم پرست حلقوں نے انکی انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت کے لئے دعا کی ہے ۔
بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے کہاکہ بلوچ قومی رہنما ڈاکٹر اللہ نذر کے بھائی اور شہید سکندر جان کے والد واجہ لالا ابراہیم کے انتقال پر ہمیں گہرا رنج ہے۔
انہوںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو اس مشکل وقت میں صبر جمیل عطا فرمائے۔