خاران : دو بھائیوں کی جبری گمشدگی کیخلاف شٹرڈائون ہڑتال ، دھرنا جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں مبارک سیاپاد اور حافظ علی نامی دو بھائیوں کی جبری گمشدگی کیخلاف آج دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے اور ریڈ زون بند ہے۔جبکہ آج شہر بھر میں شٹر دائون ہڑتال بھی کئی جس سے تمام کاروباری مراکز بند رہے۔

دھرنا مظاہرین نے خاران کے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں فیملی کا ساتھ دیں ۔

ریڈ زون میں جاری دھرنے میں آج خاران کے تمام مکاتب فکر نے شرکت کی ہے۔

دھرنے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنان نے بھی شرکت کی ہے۔

بی وائی سی خاران کے فیس بک ہینڈل سے جاری ایک مختصر بیان کے مطابق “سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ مبارک بلوچ اور اسکے چھوٹے بھائی حافظ علی بلوچ کی فیملی کی جانب سے آج دوسرے روز خاران ریڈ زون میں دھرنا جاری ہے ۔خاران کے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں سے اپیل ہے کے وہ اس مشکل وقت میں لاپتہ فیملی کا ساتھ دیں ۔ “

یاد رہے کہ مبارک سیاپاد کو گزشتہ دنوں خاران گرلز شاپنگ سینٹر سے فورسز نے اغواء کیا جبکہ اس کے چھوٹے بھائی حافظ علی کو کوئٹہ صدام ہوٹل سے اُٹھایا گیا ہے۔

Share This Article