خیبرپختونخوا میں پاکستانی فورسز پر حملہ،3 پولیس اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع کرک میں پولیس چوکی پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مسلح عسکریت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

کرک پولیس کے مطابق عسکریت پسندوں نے رات گئے پولیس چوکی بہادر خیل پر حملہ کیا۔

پولیس دعوے کے مطابق حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

پولیس حکام نے دعویٰ کیاکہ پولیس کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہوگئے، پولیس اور مقامی افراد نے قریبی علاقے میں حملہ آوروں کا پیچھا کیا تاہم کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔

حملے کے نتیجے میں زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

چند روز پہلے کرک میں انسداد پولیو مہم کے ساتھ جانے والی پولیس ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Share This Article