شاہرگ میں کوئلہ کان میں حادثہ، کان کن ہلاک ،بیلہ میں کنویں سے نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ایک کوئلہ کان میں حادثے سے ایک کان کن ہلاک ہوگیا جبکہ بیلہ میںایک کنویں سے دس دن پرانی نعش برآمدہوئی ہے۔

ضلع ہرنائی کے تحصیل شاہرگ سید آغا کول مائنز ایریا میں پیٹی ٹھیکیدار ملک عثمان کے ہالج میں حادثہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں عبدالستار ولد موسیٰ جان عمر20 سال ساکن پشین نامی ایک مزدور ہلاک ہوا ہے۔

مرحوم کی لاش ہالج سے نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں ہرنائی کے سیاسی سماجی عوامی حلقوں کی جانب سے کول مائنز میں روزانہ کے حادثات کی وجہ سے تشویش پائی جاتی ہے جو حکومت و ذمہ داروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

دوسری جانب بیلہ کے نواحی علاقے چھب میں کنویں میں پڑی دس دن پرانی نعش برآمدہوئی ہے ۔

بیلہ کے نواحی علاقے چھب میں کنویں سے تعفن آنے پر ایدھی سنٹر بیلہ کو اطلاع دی۔

ایدھی رضاکاروں نے نواحی علاقے چھب پہنچے جہاں کنویں سے نعش نکال کر ایدھی ایمبولینس میں سول ہسپتال بیلہ منتقل کیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق نعش دس روز پرانی ہے۔جہاں نعش کی شناخت عظیم خان ولد پیر محمد ساکن چھب بیلہ کے نام سے ہوئی ہے۔

بیلہ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Share This Article