بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد 14 ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے کے بعد ٹوٹل کیسز کی تعداد 14 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں پولیو وائرس کا نیا کیس ضلع چاغی کی تحصیل دالبندین سے سامنے آ یا ہے جہاں 9 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق اس بچے کے نمونے 10 جون کو لیے گئے تھے جسے انسداد پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے کیونکہ اس کے والدین انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری تھے۔

دالبندین سے پولیو کا نیا کیس سامنے آنے کے بعدبلوچستان میں رواں سال پولیو وائرس کے کیسزکی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment