بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 2 نوجوان لاپتہ کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہوگئے ۔ادھر بلیدہ سے جبرہ گمشدگی کے شکار بزگ شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔
تربت شہر میں گذشتہ روزنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تربت سٹی میں فائرنگ کرکے اللہ داد ولد عبدالواحد سکنہ سنگانی سرتربت نامی قتل کردیا اورفرار ہوگئے۔
دوسری جانب تربت میں سیکنڈ ایئر کے 17 سالہ طالب علم کامل شریف اور ان کے قریبی رشتہ دار احسان سرور بدھ کی صبح 9 بجے سے لاپتہ ہیں۔ ان کے فون بھی صبح سے مسلسل بند آرہے ہیں۔
کامل شریف، ساچان اسکول کے ڈائریکٹر اور متحرک سماجی شخصیت،اسکول ٹیچر شریف ذاکر کے بیٹے ہیں جب کہ احسان سرور ان کے قریبی رشتہ دار ہیں۔ شریف ذاکر نے دونوں نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ان کے مطابق بدھ کی صبح 9 بجے یہ دونوں نوجوان ساچان اسکول سے پارک ہوٹل کے قریب ایک ضروری کام کے سلسلے میں گئے تھے لیکن واپس نہیں آئے اور تب سے ان کے فون مسلسل بند ہیں۔
شریف ذاکر نے بتایا کہ انہوں نے دونوں نوجوانوں کو تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کوئی سراغ نہ ملا۔ اس کے بعد انہوں نے پولیس اسٹیشن جا کر گمشدگی کی درخواست جمع کرائی تاکہ پولیس ان کے لاپتہ ہونے اور ممکنہ اغوا کاروں کا کھوج لگا سکے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ دو دن قبل سنگانی سر میں شریف ذاکر کی رہائش گاہ پر بم پھینکا گیا اور اس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی تاہم اس واقعہ کے بعد کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
علاوہ ازیں بلیدہ میناز کے رہائشی 65 سالہ ضعیف العمر چرواہا عبدالکریم 14 دن بعد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے کے بعد گذشتہ روز بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔