حکومت پاکستان کے لاپتا افراد کمیشن نے جنوری 2025 کی رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سال کے پہلے مہینے میں 89 لاپتا افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے ہیں۔
لاپتا افرادکمیشن نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ 94 لاپتا افراد کا سراغ لگا لیا گیا، جن میں 89 لاپتا افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے، 2 افراد جیلوں میں جبکہ 2 حراستی مراکز میں قید پائے گئے اور ایک لاپتا فرد کی لاش برآمد ہوئی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سال کے پہلے مہینے میں لاپتا افراد کے 26 مزید کیسز کمیشن کو رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کمیشن نے 115 غیر ضروری کیسز کو خارج کردیا جبکہ کمیشن کے پاس اس وقت زیر التوا کیسز کی تعداد 2 ہزار 68 ہیں۔
واضع رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے کسیز روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں اور لاپتہ افرادلواحقین اور انسانی حقوق تنظیمیں اس کی تعداد ہزاروں میں بتاتی ہیں۔