کیچ اور خاران حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کیچ اور خاران حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے کیچ اور خاران میں عسکری تعمیراتی کمپنی (ایف ڈبلیو او) پر دو مختلف مقامات پر حملے میں نشانہ بناکر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ تین فروری دن کے ایک بجے سرمچاروں نے ھوشاپ پرکوٹگ میں سی پیک لنک روڈ پر کام کرنے والے عسکری تعمیراتی کمپنی (ایف ڈبلیو او) کے چار اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بنایا، جس سے ایک اہلکار ہلاک تین زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے تین فروری بروز سوموار شام سات بجے خاران کے علاقے سرگُردان کے قریب سی پیک لنک روڈ کے تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر حملہ کرکے تمام مشینریز کو نزر آتش کرکے ناکارہ بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک قابض دشمن اور اس کے تمام سامراجی منصوبوں کو نشانہ بناتی رہے گی۔

Share This Article