بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ پسنی میں پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔
اوستہ محمد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق پیر کو اوستہ محمد کے علاقے غریب آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے پرانی دشمنی کی بناءپرفائرنگ کرکے منگچر کے رہائشی دوست محمد کو ہلاک اور علی احمد کو زخمی کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے ۔
پولیس نے نعش اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔
پولیس کے مطابق دونوں افراد فاتحہ خوانی کیلئے اوستہ محمد آئے ہوئے تھے۔
دوسری جانب بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کی تحصیل پسنی سے پاکستانی فورسز نے گذشتہ روز 3 فروری 2025 کو ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا۔
نوجوان کی شناخت رازق ولد ملنگ نام سے ہوگئی ہے۔
لواحقین کے مطابق پہلے فورسز نے رازق کو حراست میں لے لیا اور بعد میں نامعلوم جگہ منتقل کردیا ہے ۔
انہوں رزاق کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔