نصیرآباد وپنجگور میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے نصیر آباد اور پنجگور میں فائرنگ کے دو واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

نصیرآباد کے علاقے شاہ پور شیرانی میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پیر کو شاہ پور شیرانی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے محمد یعقوب نامی ایک شخص کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

دوسری جانب پنجگور میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے تارآفس جاوید چوک کے قریب مسلح گاڑی سواروں کی فائرنگ سے عبدالرحمن ولد شوکت نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پنجگور کے علاقے کے گرمکان کے رہائشی عبدالرحمن اپنے فیملی کے خواتین کے ہمراہ تارآفس روڑ پر پکوڑے کی دکان میں خریداری کررہا تھا کہ جمنی گاڑی میں سوار مسلح افراد نے عبدالرحمن کو نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔

واقعہ کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی ۔

لاش کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس واقعہ سے متعلق مذید تفتیش کررہی ہے۔

اب تک دونوں حملوں میں ہلاکتوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article