بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے مورخہ تین فروری بروز پیر بوقت صبح دس بجے کیچ کے علاقے ہیرونک میں سی پیک روڈ پر ریاستی فورسز کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، ایک فوجی گاڑی حملے کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں قابض فوج کے تین اہلکار ہلاک اور گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا تھاکہ حملے کے فوراً بعد مذکورہ مقام پر ہیلی کاپٹر پہنچے اور شیلنگ کی جبکہ 900 میٹر کے فاصلے پر قائم فوجی چوکی سے فائرنگ کی گئی لیکن جنگی حکمت عملیوں کے ماہر سرمچار بحفاظت وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور اپنے محفوظ مقام کی جانب منتقل ہوئے۔
انہوںنے کہا کہ بی ایل ایف کی منظم کاروائیاں شہروں اور دیہاتوں میں منظم طریقے سے جاری ہیں جو تنظیم کی بہترین جنگی حکمت عملیوں کی عکاسی کرتی ہے۔
بیان میںکہا گیا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان سے قابض فوج کے انخلاء تک قابض فوج اور ان کے تنصیبات کو نشانہ بناتی رہے گی۔