قلات ، چمن ، سبی وتربت میں دھماکے و فائرنگ، ایف سی اہلکار ہلاک، پنجگور سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات ، چمن ، سبی وتربت میں دھماکے اور فائرنگ کے مختلف واقعات سے ایک ایف سی اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ پنجگور سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

قلات شہر میں گذشتہ شب زوردار دھماکے کی آواز یںسنی گئیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ پولیس لاہن کی چوکی پر ہوا۔

قلات سے ذرائع کے مطابق قلات سٹی میں پولیس لائن کی ہائی سکول کے امتحانی ہال کی جانب سے قاہم چوکی پر بم حملہ ہوا ہے تاہم دھماکے میں نقصان کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں ۔

اسی طرح سبی کے علاقےچاکر روڈ سیلاچی پمپ کے قریب کریکر دھماکہ ہوا۔

نامعلوم افراد کریکر پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کریکر دھماکہ میں کو جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسی طرح چمن ماسٹر پلان کے قریب مغرب کے بعد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار عبدالحکیم ولد امیر محمد قوم عشیزئی سکنہ پڈو کاریز ہلاک ہوگیا۔

ادھر پنجگور کے علاقے پاردان کور وشبود سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق وشبود پولیس کو ایک نعش ملی جسکو سیول ہسپتال لایا گیا ہے جسکی شناخت طلح ولد محمد عالم قوم بلوچ ساکن وشبو د سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق اس جگہ سے الٹو کار اور 9mm پسٹل کے خالی خول ملے ہیں جسکو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس مذید تفتیش کررہی ہے۔

دریں اثنا ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے سنگانی سر میں ایک گھر پر فائرنگ اور بم حملہ ہوا۔

اطلاع کے مطابق سنگانی سر میں گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے شریف ذاکر نامی ایک شخص کی رہائش گاہ پر بم پھینکا اور فائرنگ کی۔

واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے فیملی نے بتایا کہ نمازز عشاء کے بعد نامعلوم افراد نے پہلے گھر کے احاطے میں دستی بم پھینکا جو چار دیواری کے اندر گر کر زوردار دہماکہ سے پھٹ گیا اس کے بعد فائرنگ کی گئی تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد پولیس کو بھی اطلاع دی گئی جب کہ فیملی نامعلوم افراد کے خلاف اس کی ایف آئی آر بھی درج کرائے گی۔

Share This Article