عرب ممالک میں ترکی کی مسلسل مداخلت سے غم و غصہ ہے ، یو اے ای

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

متحدہ عرب امارات نے جمعرات کے روز ایک بیان میں عرب ممالک میں ترکی کی مداخلت پر شدید تنقید کی ہے۔ امارات کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں ترکی کا کردار ناپسندیدہ ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیٹی سینیر مندوب جوزف بوریل سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی عرب ممالک میں مسلسل مداخلت کررہا ہے جس پر عرب ممالک میں انقرہ کے خلاف سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ دونوں رہ نماﺅں کے درمیان لیبیا اور سوڈان کے حالات پربھی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں نے لیبیا میں غیرملکی مداخلت بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ لیبیا کو نقصان پہنچا تو خطے کے دوسرے ممالک بھی اس سے متاثر ہوں گے۔

الشیخ عبداللہ بن زاید نے مزید کہا کہ عرب ممالک میں ترکی کا کردار ناقابل قبول ہے۔ اگر ترکی اپنا قبلہ درست نہیں کرتا تواس کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment