8 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 110 فلسطینی قیدی رہا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

غزہ میں 8 اسرائیلی یر غمالیوں کی رہائی کے بعد 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

حماس کے زیر انتظام میڈیا دفتر نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کردی ہے۔

رہا کئے جانے والے اسرائیلی یرغمالیوں کو غزہ میں ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا اور پھر وہ اسرائیلی دفاعی افواج اور اسراییلی سکیورٹی اہلکاروں سے ملے۔

خیال رہے کہ ان سات قیدیوں میں ایک اسرائیلی خاتون اور مرد اور پانچ تھائی شہری شامل ہیں جبکہ جمعرات کی صبح ہی بیس سالہ اسرائیلی خاتون اگم ہرجر کو بھی رہا کیا گیا تھا۔

ہرجر پہلے ہی اسرائیل پہنچ چکی ہیں جبکہ اسرائیلی حکام نے بتایا ہے کہ سات مزید رہائی پانے والے قیدی اسرائیلی حدود میں داخل ہو چکے ہیں۔

رہائی پانے والے افراد ابھی جنوبی اسرائیل میں داخلے کے ابتدائی مقام پر ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کے پانچ شہری اپنے حکومتی افسران سے ملیں گے۔

دوسری جانب اسرائیل کے قید سے رہا ہونے والے قیدیوں کورملہ میں بسوں کے ذریعے جیل سے تقریباً ایک گھنٹے سے زائد کی مسافت طے کر کے پہنچایا گیا۔

رملہ میں اس وقت سخت سکیورٹی ہے اور حماس کا کہنا ہے کہ جشن منانے کو روکے جانے کے لیے سکیورٹی کے خصوصی اقدامات ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی حکام نے ان قیدیوں کی رہائی اس وقت ملتوی کر دی تھی جب خان یونس پر اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی کے موقع پر افراتفری کے مناظر سامنے آئے۔

19 جنوری کو اسرائیل اور حماس کے درمیان سیز فائر کے معاہدے کے بعد یہ قیدیوں کی رہائی کا تیسرا مرحلہ ہے۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حماس نے سات مزید قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔

Share This Article