ریاستی آلہ کار کی ہلاکت و معدنیات لیجانے والی گاڑیوں پر حملے کئے، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ پانے ایک پریس ریلیز میں ریاستی آلہ کار کی ہلاکت و معدنیات لیجانے والی گاڑیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے تربت اور قلات میں دو مختلف کاروائیوں میں قابض پاکستانی فوج کے مخبر و آلہ کار کو ہلاک کردیا اور بلوچ معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

انہوںنے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز تربت میں کلاتک کے مقام پر قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے غلام جان ولد محمد عصا سکنہ ہفتو ڈگار کہن کو مسلح حملے میں ہلاک کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آلہ کار غلام جان مسلح جھتے ڈیتھ اسکواڈ سے کافی عرصے سے منسلک تھا جو علاقے میں گھروں پر چھاپوں اور جبری گمشدگیوں میں قابض فوج کی سہولت کاری میں براہ راست ملوث تھا جبکہ علاقے میں مسلح جھتے کے ہمراہ ناکہ بندیوں، ڈکیتی اور منشیات کے کاروبار میں شامل تھا۔

ترجمان نے کہا کہ غلام جان کو قومی غداری کا مرتکب ہونے پر سرمچاروں نے نشانہ بناکر ہلاک کردیا جبکہ اس کے موٹر سائیکل و دیگر چیزوں کو تحویل میں لیا گیا۔

انہوںنے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے منگل کی شب قلات کے علاقے منگچر میں رنگی کراس کے مقام پر بلوچ قومی وسائل کی لوٹ کھسوٹ میں ملوث گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔سرمچاروں نے معدنیات لیجانے والی تین گاڑیوں کو مسلح حملے میں نشانہ بناکر ناکارہ بنادیا۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Share This Article