سیکورٹی خدشات: بلوچستان میں رات کے وقت ٹرین آپریشن ممکن نہیں ،محکمہ ریلوے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے محکمہ ریلوے کے حکام نے قومی اسمبلی کی سب کمیٹی میں انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات کے وقت ٹرین آپریشن ممکن نہیں ہے۔

حکام کے مطابق بلوچستان کے لیے ریلوے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ کوئٹہ ٹریک کی بہتری کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری درکار ہے۔

اس حوالے سے روس کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

روس نے کوئٹہ سے ماسکو تک ٹرین چلانے کا منصوبہ پیش کیا ہے، جس پر دونوں ممالک کے درمیان گفتگو جاری ہے۔

مزید یہ بھی بتایا گیا کہ بلوچستان میں ریلوے نظام کو جدید بنانے اور فعال کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔

حکام نے سیکیورٹی اور مالی چیلنجز کو موجودہ صورتحال میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا۔

Share This Article