خضداروبولان میں پاکستانی فورسز حملے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار اور بولان میں عسکریت پسندوں نے پاکستانی فورسز کو حملوں میں شنانہ بنایا۔

خضدار سے اطلاعات ہیں  کہ عسکریت پسندوں نےگذشتہ روز 25 جنوری کو سات مرحلہ ایریا میں قائم گیس پلانٹ کے قریب فورسز کے ایک چوکی پر حملہ کیا۔

حملے میں نقصانات کی نوعیت کا پتہ نہیںچل سکا۔

حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی۔

دوسری جانب بولان میں بھی عسکریت پسندوں نے فورسز کی چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے دعوے کے مطابق بولان کے علاقے آب گم میں کوئٹہ سبی شاہراہ پر گزشتہ شب ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فارنگ ودھماکوں کی آوازیں آدھے گھنٹے تک جاری رہیں۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تاہم دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article