بلوچستان کے علاقے اوستا محمدمیں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی کوقتل کردیا جبکہ تربت سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور لاپتہ کردیا۔
اوستا محمد میں جعفر کالونی میں گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
ملزم محمد اکرم قریشی نے گھریلو تنازع پر اپنی بیوی کو گولی مار کر جان سے مار دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں قتل کی وجہ گھریلو ناچاقی بتائی جا رہی ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے مقتولہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہر فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت ضمیر سرور کے نام سے ہوگئی ہے جسے گذشتہ شب چاہ سرکے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا گیا۔
فیملی کے مطابق رات 2 بجے سی ٹی ڈی نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی اور اس دوران ضمیر سرور کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے جواب لاپتہ ہے ، کسی بھی تھانے میں نہیں ہے۔