ژوب میں مسلح افراد کا گاڑی پرفائرنگ ، 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ژوب میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ بائے پاس چوک نیو آبادی نزد ولی پلازے کے قریب پیش آیا۔

زخمی افراد بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے ۔

لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

ہلاک افراد کی شناخت سائل حریفال اور صالح بانڈاری کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

Share This Article