ماشکیل میں فورسز کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ، گوادر میں ایک شخص قتل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں پاکستانی فورسز نے فائرنگ کرکے پنجگور کے رہائشی نوجوان کوقتل کردیا جبکہ گوادر میں ایک مسجد میں چاقو کے حملے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ماشکیل میں فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت وھیم ولد عبدالواحد کے نام سے ہوئی ہے جو پنجگور کلگ کا رہائشی بتایا جارہاہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص ایرانی ساختہ دوہزار گاڑی میں مویشی لے کر جارہا تھا کہ پاکستانی فورسز نے فائرنگ کرکے اس کو قتل کردیا ہے۔

دوسری جانب گوادر میں ڈپٹی کمشنر ہائوس میں مشتبہ شخص کے داخل ہونے کی کوشش پر سیکورٹی اہلکار نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کرنے پر مشتبہ شخص نے مسجد میں داخل ہوکر رشتہ دار کو قتل کردیا۔

ایس ایس پی گوادر ضیا اللہ مندوخیل کے مطابق ہفتے کو ڈپٹی کمشنر ہاس میں ایک شخص نے داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر سیکورٹی اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کردی ایس ایس پی گوادر کے مطابق فائرنگ کے بعد نامعلوم شخص مسجد میں داخل ہوا اور اسپیکر پر خود کو اڑانے کا اعلان کیا۔

جس کے بعد سیکیورٹی الرٹ جاری کی گئی اور شہر میں ناکہ بندی کردی گئی۔

ایس ایس پی کے مطابق مذکورہ شخص کے قریبی عزیر نے بتایا کہ یہ پاگل ہے، ملزم نے مسجد میں داخل ہونے والے شخص کو قتل کردیا۔

پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا جو بظاہر پاگل لگتا ہے۔

Share This Article