پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے ایک پولیس کانسٹیبل کو اغوا کے بعد قتل کر دیا اور گھر جلا دیا گیا، لاش قریبی کھیتوں سے برآمد ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کانسٹیبل اختر زمان سکنہ گاؤں گرہ شادہ کے گھر پر اچانک حملہ کر دیا اور گھر نذر آتش کرتے ہوئے سامان کو مکمل تباہ کر دیا۔
مسلح افراد نے بعد ازاں کانسٹیبل کو اغوا کرلیا۔
پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی، اس دوران کانسٹیبل کی لاش قریبی کھیتوں سے مل گئی۔