بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ میں قابض پاکستانی فوج کو ایک بم دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابض فوج کی بکتر بند گاڑی کو سرمچاروں نے تمپ کے علاقے نظر آباد میں ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے کے ذریعے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔