پنجگور میں فائرنگ سے 2 غیر مقامی افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد غیر مقامی ہیں ۔

فائرنگ کا واقعہ پنجگور چتکان کے مقام پر پیش آیا ہے۔

مرنے والے شخص کی شناخت بلال ولد محمد اقبال کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی شخص کا نام انیل ولد رانا بشیر ہے جو رحیم یار خان کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

Share This Article