بلوچستان کے علاقے تربت اور لورالائی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت پنجگور کے رہائشی محمد عارف ولد محمد عمر کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق آپسر کے علاقہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مذکورہ شخص کو پر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
دوسری جانب لورالائی میں لیویز کا کہنا ہے کہ لیویز کا ڈاکوئوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک ساتھی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی ڈاکو کو دیگر دو ساتھیوں سمیت دکی پولیس نے گرفتار کرلیا ۔
حکام کا کہنا ہے کہ لورالائی کے علاقے چمازہ میں پک اپ گاڑی چھیننے والے ڈاکوئوں کا لیویز فورس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک ساتھی موقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔
ایس ایچ او دکی کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرکے لورالائی نیشنل ہائی وے ڈیرہ روڈ کلی چمازہ کے مقام پر ڈاکووں اور لیویز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دکی فرار ہونے والے تین ڈاکو گرفتار کرلئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ڈاکوئوں میں ایک ڈاکو عبدالواحد ونیچی کو زخمی حالت میں دیگر دو ڈاکووں کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈاکووں نے چمازہ کے مقام پر پک اپ چھینا تھا جسکے بعد لورالائی لیویز نے انکا پیچھا کیا لورالائی لیویز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکووں کی اپنے فائرنگ سے انکا ساتھی جاور خان زرکون موقع پر ہلاک ہوگیا تھا۔