بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں زامران میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج کیچ کے علاقے زامران میں قابض پاکستانی فوج کو ایک بم دھماکے میں نشانہ بناکر دو اہلکار ہلاک کردیئے۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے زامران کے علاقے ڈل کک کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ اہلکار دشمن فوج کے قافلے کیلئے راستے کی کلیئرنس کررہے تھے کہ ان کو نشانہ بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور دشمن پر ان کاری ضربوں کے تسلسل کو جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کرتی ہے۔