بلوچ مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن آزادیِ حق کی خلاف ورزی ہے، ایمنسٹی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کراچی کے علاقے لیاری میں بلوچ مظاہرین پر ریاستی کریک ڈائون وگرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی جانب سے پرامن موبلائزیشن مہم کے دوران گزشتہ روز کراچی کے علاقے لیاری میں بلوچ مظاہرین کے خلاف پولیس کا شدید کریک ڈاؤن پرامن اجتماع کی آزادی کے حق کی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ خواتین مظاہرین کو رہا ہونے سے پہلے کئی گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا، جب کہ بی وائی سی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر لالہ وہاب بلوچ سمیت 9 افراد کو بغیر کسی الزام کے حراست میں رکھا گیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ پاکستانی حکام نے 25 جنوری 2025 کو دالبندین، بلوچستان میں ہونے والی ایک ریلی سے قبل بلوچ کارکنوں کو ہراساں کرنے اور دھمکانے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، بشمول بی وائی سی قیادت کے خلاف درج کردہ فوجداری مقدمات کے ذریعے۔

ایمنسٹی حکام سے مطالبہ کرتا ہے کہ لیاری میں اجتماع کے دوران حراست میں لیے گئے تمام افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی قسم کی من مانی حراست، غیر قانونی طاقت کے استعمال اور پرامن جلسوں کے منتظمین اور شرکاء کے خلاف مجرمانہ مقدمات سے گریز کرتے ہوئے احتجاج کے حق کو برقرار رکھا جائے۔

Share This Article