نوشکی وپسنی میں روڈ حادثات سے 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پسنی میں دو مختلف روڈ حادثات سے 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔~نوشکی یو این اے آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثے سے 2 افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

لیویز زرائع کے مطابق ہفتے کی سہ پہر چار بجے آر سی ڈی شاہراہ گلنگور کیشنگی کے مقام پر دو گاڈیوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے ادفرادکی شناخت ایمل خان ولد یار جان کاسی سکنہ کوئٹہ اور نذیر احمد ولد زیب سکنہ کوئٹہ اور زخمیوں کی شناخت احمد زیب ولد سردار محمد کاسی اور اورنگزیب شاہ ولد حسن شاہ سکنہ کوئٹہ ناموں سے ہو گئی ہے۔

ہلاک اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔

حادثہ کی مزید تفتیش کیشنگی لیویز کر رہی ہے۔

دوسری جانب ضلع گوادر کے ساحلی شہر پسنی میں  گاڑی نے موٹر سائیکل سوار3 افراد کو کچل دیا جس سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر گاڑی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیاجس کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی زیرو پوائنٹ کے مقام پر تیز رفتار گاڑی نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نوجوانوں کو کچل دیا۔

حادثے میں عدید ولد اسماعیل سکنہ وارڈ نمبر 6 پسنی موقع پر ہلاک جبکہ حبیب، فیصل صوالی اور عارس نامی نوجوان زخمی ہو گئے۔

ہلاک اور زخمیوں کو پاک عمان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

Share This Article