بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں قلا ت میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج دوپہر کے وقت قلات شہر کے قریب قابض پاکستانی فوج کو ایک ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے دشمن فوج کو اس وقت دھماکے میں نشانہ بنایا، جب وہ کوئٹہ سے ریڈار کے آلات منتقل کررہے تھے، دھماکے میں ایک دشمن اہلکار ہلاک اور تین اہلکار نائک نبیل، نائک تنظیم اور لانس نائک وکیل زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔