بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے ماہانہ 500 روپے کٹوتی کا اعلان کیا گیا ہے ۔
یہ اعلان کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کیا ہے ۔
سرفراز بگٹی نے 2022 کے سیلاب متاثرین کو گھروں کی چابیاں حوالے کرنےکی تقریب سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں یتیم بچوں کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 500 روپے ماہانہ کٹوتی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر بلوچستان میں یتیم بچوں اور بچیوں کے لیے شاندار ادارہ بنائیں گے، انسانی خدمت کاجذبہ بہت عظیم جذبہ ہے۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان تبدیل ہو رہاہے، ہم نے اس کے لیے محنت کرنی ہے۔
تقریب میں وزیراعلیٰ نےبلوچستان میں 2022 کے سیلاب متاثرین کو 250 تعمیرگھروں کی چابیاں حوالے کردیں، سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کےلیے گھروں کی تعمیر ایک فلاحی ادارےکے تعاون سےکی گئی۔