25 جنوری یوم ِ بلوچ نسل کشی کی یادگا ری دن کی مناسبت سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آگاہی مہم زوروشورسے جاری ہے۔
آج بلوچ یکجہتی کمیٹی شال زون کی جانب سے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی سے شہدائے بلوچستان قبرستان نیو کاہان ہزار گنجی تک ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں سینکڑوں افراد موٹر سائیکلوں، رکشوں اور گاڑیوں پر شامل ہوئے اور بلوچ نسل کشی کے خلاف نعرے لگائے۔
یہ ریلی 25 جنوری کو بلوچ نسل کشی کے دن کی یاد میں دالبندین میں ہونے والے آئندہ قومی اجتماع کے لیے متحرک ہونے کا حصہ تھی۔
بی وائی سی کے رہنماؤں نے لوگوں کے ساتھ مل کر بلوچ شہداء اور ریاستی تشدد کے متاثرین کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے BYC کے مرکزی ممبر بیبگر بلوچ نے دالبندین میں ہونے والے عظیم الشان جلسے میں بھرپور شرکت کرکے بلوچ نسل کشی کے خلاف زیادہ سے زیادہ اتحاد اور مزاحمت پر زور دیا۔