زہری میں اہلخانہ کی مزاحمت پرفورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کا واقعہ ناکام

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں اہلخانہ کی مزاحمت پرپاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا واقعہ ناکام ہوگیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب تین بجے زہری تراسانی میں فورسز نے محمد سلیم ولد وڈیرہ رستم خان نامی ایک شخص کواس وقت جبری لاپتہ کرنے کی کوشش کی جب وہ اپنے مویشیوں کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔

اہلخانہ کی جانب سے مزاحمت پر جبری گمشدکی کو ناکام بنا دیا گیا۔

اہلخانہ کے مطابق فورسز نے اس دوران خواتین اور دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا لیکن لوگوں نے محمد سلیم کو بچا لیا۔

لواحقین کو خدشہ ہے کہ دوبارہ فوج محمد سلیم کو جبری گمشدہ کر سکتی ہے ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ اگر سلیم کو کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ دار ریاست ہوگی۔

خیال رہے کہ خضدار کے تحصیل زہری گذشتہ دنوں میں پاکستانی فورسز نے 12 افراد کو حراست بعد جبری لاپتہ کردیا۔ جبری گمشدگی کے خلاف متاثرہ خاندانوں نے احتجاج کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں سڑکیں بند کر دیں اور لاپتہ افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Share This Article