حب ، اوتھل وکوئٹہ میں فائرنگ ودیگر حادثات واقعات سے 2افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے حب ، اوتھل اور کوئٹہ میں فائرنگ اور دیگر حادثات واقعات سے 2افراد ہلاک ہوگئے۔

اتوار کی شب اور پیر کی صبح کو حب اور اوتھل میں فائرنگ کے دو واقعات ہوئے ہیں جن میں اوتھل کے نواحی علاقہ سکن کے گائوں گاہو میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ماسٹر علی محمد موشیانی کو قتل کردیا جسکی نعش ایدھی ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے اوتھل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

جبکہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات گئے حب بائی پاس پر فائرنگ کے ایک واقعہ میں 18سالہ نوجوان نوروز ولد عبدالرحمن شدید زخمی ہو گیا جسے ایدھی ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے ٹرامہ سینٹر کراچی منتقل کردیا گیا ۔

دوسری جانب گذشتہ روز کوئٹہ کے علاقے خار تار پہاڑ سے گر کر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔

ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خار تار پہاڑ سے گر کر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔

نعش ہسپتال منتقل کرنے اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

Share This Article