بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں اسنائپر حملے میں پاکستانی فوج کی ایک اہلکارکی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے گیارہ جنوری کی شام چار بجے کیچ کے علاقے تمپ میں قابض پاکستانی فوج پر حملے میں ایک فوجی اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کردیا۔
انہوں نے کہا کہ اسنائپر ٹیکٹیکل ٹیم نے دشمن فوج کے تمپ آزیان میں قائم فوجی چوکی کے باہر کھڑے ایک فوجی اہلکار کو نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جس کے بعد سرمچاروں نے چوکی کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے قابض دشمن کو مزید جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔