بلوچستان کے ضلع ژوب میں لیویز فورس کے140 ہتھیار اورایک لاکھ 40 ہزار گولیاں غائب ہوگئیں۔
اسلحہ اور گولیاں غیرمتعلقہ لوگوں کو دیے جانےکا انکشاف ہواہے۔
اسلحہ غائب ہونے کے انکشاف پر ڈپٹی کمشنر کی مدعیت میں 69 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
نامزد ملزمان میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور قبائلی عمائدین شامل ہیں۔
پولیس نے کارروائی کرکے 26 کلاشنکوف اور ایک پستول برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق ایک شخص نے اپنے مرحوم والد کو اسلحہ تحفے میں ملنےکا بتایا۔