بلوچستان کے ضلع خاران میں کلی سروان روڈ سے 8 جنوری کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے دونوں نوجوان بازیاب ہو گئے ۔
خاران میں سات گھنٹے شہر کے ریڈ زون میں جاری دھرنے کے بعد فورسز نے عاصم اور بلاول کو بازیاب کرکے احتجاج گاہ پہنچایا ۔
لواحقین نے اس موقع پر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا جنہوں نے جبری گمشدہ نوجوانوں کے احتجاج میں شرکت کی تھی ۔
جبکہ وہاں حب اور تربت میں تاحال جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔