بلوچستان کے علاقے خاران میں پاکستانی فورسزکے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار لاپتہ عاصم قمبرانی اور وبلال قمبرانی کی بازیابی کیلئے لواحقین نے ریڈ زون کوبند کرنیکا اعلان کیا ہے ۔
اس سلسلے میں لواحقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی بیان میں ان کے پیاروں کی بازیابی کیلئے عوام سے ساتھ دینے کی گئی ہے۔
لواحقین کی جانب سے جاری کردہ اپیل میں کہا گیا ہے کہ جیسے کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ پچھلے دو دنوں سے ہمارے سراوان کے دو کمسن بچے عاصم ولد محمد یعقوب قمبرانی اور بلاول ولد محمد اقبال قمبرانی کو جبری طور پر اٹھایا گیا ہے جو کہ تاحال لاپتہ ہیں۔ انتہائی کوششوں کے باوجود اب تک کوئی معلومات نہیں کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔
لواحقین کا کہنا تھا کہ اب ہم نے فیصلہ کیا ہےکہ اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے روڈ بلاک احتجاج کرینگے۔
انہوںنے تمام باشعور لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیں، اسی لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آج ہم شہر میں جاکر ریڈ زون کو بند کریں گے، اس عمل کو کامیاب کرنے کے لیے ہمیں آپ تمام غیور لوگوں کی ضرورت ہے۔
واضع رہے کہ عاصم اوربلال کو دودن قبل خاران کے علاقے کلی سراوان سے شام کے وقت فورسز نے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا تھا۔