بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک مختصر پریس ریلیز میںضلع خضدارکے علاقے زہری میں سرکاری املاک و تنصیبات پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ خضدار کے علاقے زہری پر بلوچ سرمچاروں نے مکمل کنٹرول قائم کرلیا ہے۔
واضع رہے کہ خضدار سے اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ تحصیل زہری میں یکے بعد دیگرے بمب دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں ۔
مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ زہری میں آج صبح مسلح افراد نے لیویز تھانہ، بینک، نادرا آفس پرحملہ کیا اور لیویز تھانہ، موبائل نیٹ ورک کے ٹاور اور نادرا آفس کو نذر آتش کردیا ۔
ذرائع نے درعویٰ کیا کہ حملوں کے بعدمسلح افراد نے سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
بی ایل اے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج خضدار کے علاقے زہری پر مکمل کنٹرول حاصل کرکے، تمام سرکاری اداروں کو اپنے تحویل میں لیکر، پولیس تھانے کو نذر آتش کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ زہری تاحال بلوچ سرمچاروں کے زیر کنٹرول ہے۔
انہوںنے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔ تفصیلی بیان میڈیا میں جلد جاری کی جائیگی۔