~بلوچستان کے ہرنائی کے علاقے شاہرگ سے کوئلہ کان میں حادثے سے ایک کان کن ہلاک ہوگیا جبکہ خضدار میں ایک رہائشی کوارٹر سے تین روزہ پرانی لاش برآمدہوئی ہے۔
ہرنائی شاہرگ ملک کول کمپنی کی کوئلہ کان میں کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک کانکن ہلاک ہو گیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق، کانکن زین الدین ولد سخی جان قوم ملاخیل، سکنہ خانوزئی پشین، کوئلہ کان میں کام کر رہا تھا کہ اچانک اس کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
لیویز نے کانکن کی لاش کو کان سے نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔
دوسری جانب خضدار میں ایک رہائشی کوارٹر سے تین روزہ پرانی لاش برآمدہوئی ہے۔
~
کوشک نال روڈ پر رہائشی کوراٹر میں نامعلوم شخص کی لاش کے اطلاع پر ایس ایچ او سٹی موقع پر پہنچ گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق نعش کی شناخت ریاض احمد ولد میر علی عمر چالیس سال قوم محمد حسنی سکنہ مشکے حال خضدار سے ہوئی ۔
ایس ایچ او کے مطابق متوفی کوارٹر میں اکیلا مقیم تھا بجلی کی کرنٹ لگنے سے متوفی ہلاک ہوگیا تھا،ورثا کو اطلاع دے دی گئی ہے ۔
ضروری کارروائی کے لئے نعش کو ہسپتال منتقل کرکے نعش ورثا کے حوالے کیا گیا ۔