بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں زامران حملے میں پاکستان فوج کے 5 اہلکار وں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج کیچ کے علاقے زامران میں قابض پاکستانی فوج کو ایک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بناکر شدید نقصانات سے دوچار کیا۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے زامران کے علاقے پوگنزان میں قابض فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ سنگوان پوسٹ پر رسد پہنچا رہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کے پانچ اہلکار موقع پر ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔