مند میں پاکستانی فوج پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک ،4 زخمی ہوئے بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ضلع کیچ کے علاقے مند میں پاکستانی فوج پر حملے میں ایک اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داریو قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے مند سورو میں قائم قابض پاکستانی فوجی کیمپ پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ پانچ جنوری کو سات بج کر پندرہ منٹ پر جدید و بھاری ہتھیاروں سے کیا جس کے نتیجے میں دشمن فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض فورسز کو نشانہ بناتی رہیگی۔

Share This Article