امریکہ کی 7 ریاستوں میں برفانی طوفان کے باعث ایمرجنسی نافذ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

امریکہ کی سات ریاستوں میں شدید برفانی طوفان کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

امریکہ کی جن ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے اُن میں کنساس، مسوری، کینٹکی، ورجینیا، مغربی ورجینیا، آرکنساس اور نیویارک شامل ہیں۔

امریکہ کی سات ریستوں میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ متعدد ہوائی اڈوں پر پروازوں کو یا تو معطل کر دیا گیا ہے یا پھر پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

برفانی طوفان کی وجہ سے متاثر ہونے والی ریاستوں میں سے کینٹکی، انڈیانا، میری لینڈ، واشنگٹن ڈی سی اور ورجینیا میں سکول پہلے ہی بند کرنے کا اعلان کیا جا چُکا ہے۔

تاہم امریکہ بھر میں ہی تقریباً چھ کروڑ افراد کو اس شدید موسمی صورتحال میں محتاط رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ امریکہ کی برفانی طوفان سے متاثرہ ریاستوں میں لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر 30 امریکی ریاستوں کو شدید موسمی صورتحال کے تحت محتاط رہنے کا کہا گیا ہے کیونکہ طوفان کے ملک بھر میں مشرق کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔

امریکی ریاست کنساس کے شمال مشرق میں تمام شاہراہوں کو بند کر دیا گیا ہے اور ریاست میسوری کی سرحد کے قریب واقع کنساس سٹی ہوائی اڈے سے ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

کنساس سٹی کے عہدیدار برائن پلاٹ نے اس طوفان کو تاریخ کا بد ترین برفانی طوفان قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ہم نے گزشتہ 32 برسوں میں 10 انچ سے زیادہ برف نہیں دیکھی۔‘

امریکی ریاست کنساس میں منفی 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک کی شدید سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔

Share This Article