واشک و پسنی میں فائرنگ و روڈ حادثے میں سی ٹی ڈی اہلکارسمیت 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے واشک اور پسنی میں فائرنگ اور روڈ حادثے کے دو مختلف حادثات و واقعات میں سی ٹی ڈی اہلکارسمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

واشک میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کے اہلکار کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق واشک کارہائشی سی ٹی ڈی کا سب انسپکٹر اسرار احمد بھائی کی دکان میں بیٹھا ہوا تھا کہ ایک شخص نے اس پر فائرنگ کیا اور فرار ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ دشمنی کے باعث پیش آیا۔ نامزد ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

دوسری جانب ضلع گوادر کے تحصیل اور ساحلی شہر پسنی میں گاڑی الٹنے سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
~
اتوار کی صبح پسنی کے نواحی علاقہ راہیلہ میں گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی ۔

گاڑی میں سوار شاہ جہان ولد غلام قادر ہلاک جبکہ عظیم نامی شخص زخمی ہوگیا۔

گاڑی تربت سے پسنی آ رہی تھی جو راہیلہ کے قریب بریک ہونے کے باعث الٹ گئی۔

گاڑی میں ایرانی ٹائل لدی ہوئی تھی، جبکہ زخمی اور ہلاک افراد کو پاک اومان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دونوں کا تعلق پسنی سے بتایا جاتا ہے ۔

Share This Article