بلوچستان کے ضلع کیچ کے مر کزی شہر تربت کے علاقے بہمن میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان ہونے کی اطلاع ہے، تاہم فوری طور پر زخمیوں یا ہلاکتوں کی تفصیلات دستیاب نہیں ہوسکی ہیں۔
علاقے کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔
مزید معلومات سامنے آتے ہی خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
دوسری جانب ضلع کیچ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔
قتل ہونے والے شخص کی شناخت جلال ولد رفیق کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔