نوشکی میں آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر پر حملے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں قاضی آباد میں واقع پاکستانی فوج کے انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر پر یکے بعد دیگرے 5 دھماکے ہوئے۔

ہمیں ملنے والی اطلاعات کے مطابق آج بروزجمعہ صبح 8 بجے کے قریب نوشکی شہر میں یکے بعد دیگرے پانچ زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ذرائع کے دعوے کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے قاضی آباد میں واقع آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرز کو حملے کا نشانہ بنایا۔

علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ کم از کم پانچ زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

حملے کے بعد پولیس و فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ اور نہ ہی عسکری حکام اور انتظامیہ کی جانب سے اس کی آفیشل سطح پر تصدیق کی گئی ہے۔

Share This Article