آواران و کیچ ضلع سے پاکستانی فورسز ہاتھوں ضعیف العمر شخص سمیت 3 افرادلاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران اور ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ضعیف العمر شخص سمیت 3 افرادکوحراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔

ضلع آواران کے تحصیل جھائو میں پاکستانی فوج نے آج بروزجمعرات کو صبح چھاپہ مارکرایک ضعیف العمر شخص کوحراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جس کے بعد اس کی کوئی خبر نہیں ہے۔

لاپتہ کئے جانے والے شخص کی شناخت اللہ بخش ولد خان محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو دن قبل فورسز نے کمبی پہاڑی سلسلے میں فوج کشی کا آغاز کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو دیگر لوگوں کے ہمراہ شدید تشدد کا نشانہ بناکر بعدازاں چھوڑ دیا لیکن آج انہیں لاپتہ کردیا گیا۔

دوسری جانب ضلع کیچ سے فورسز نے2 نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ کئے جانے والوں کی شناخت ساکم ولد فیروز اور عنایت اللہ ولد صوالی کے نام سے ہوئی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق یونیورسٹی آف تربت پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم اور جمک گورکوپ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساکم اور اُنکے کزن عنایت اللہ کو تربت سے جمک میں سفر کے دوران پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہےـ۔

Share This Article