بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں ظریف بلوچ کے قتل کے خلاف این ڈی پی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
تمپ دازن کے رہائشی ظریف عمر بلوچ کی ماورائے عدالت قتل کے خلاف نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی تمپ زون کی جانب سے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی کا آغاز غلام پمپ سے ہوکر یو بی ایل بینک کے مقام تک پہنچا جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
ریلی میں خواتین و بچوں کی بھی کثیر تعداد شریک تھی، جنہوں نے ظریف بلوچ کے قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر خواتین و بچوں کو تشدد اور انہیں کمروں میں بند کرکے ظریف بلوچ کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کیاتھا بعدازاں گھرکے نزدیک اس کی لاش برآمدہوئی تھی جسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔