بلوچستان کے علاقے گنداواہ میں فائرنگ اورلورالائی میں ٹریفک حادثے سے 2عورتیں سمیت 3 افرادہلاک ہوگئے۔
گنداواہ کے علاوہ گہیلاشار میں ملزم نے فائرنگ کرکے عبدالمجید کو قتل جبکہ ان کے داماد محمد حنیف کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ۔
نعش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔
اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔
دوسری جانب لورالائی کے علاقے ناصرآباد میں ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار دو سگی بہنیں موقع پر ہلاک ہو گئیں، جبکہ ان کا بھائی حادثے سے محفوظ رہا۔
حادثہ ناصرآباد کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ملا افضل اللہ داد زئی کی بیٹیاں اور ان کا بھائی موٹرسائیکل پر سفر کر رہے تھے۔
ٹریکٹر کی تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا، جس میں دونوں بہنیں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔
حادثے کے وقت بھائی محفوظ رہا۔